the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گلبرگہ 5؍ستمبر (اعتماد نیوز)خشک سالی اور جاریہ ہفتہ ہوئی موسلادھار بارش سے گلبرگہ ضلع میں تباہ ہوئیں فصلوں کے متاثرین کی امداد کے لئے ریاستی حکومت نے10کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر گلبرگہ ڈاکٹر این وی پرساد نے بتائی۔ وہ آج یہاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ، اُنہوں نے مزید بتایا کہ کل گلبرگہ کا دورہ کر رہے چیف منسٹر سدرامیا کے ہاتھوں فصلوں کی تباہی کے متاثرہ کسانوں کو امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے ، اس طرح راحت کاری کاموں کا آغاز عمل میں آئیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلبرگہ نے مزیدبتایا کہ مانسون کی ناکامی کے سبب اور جاریہ ہفتہ ہوئی طوفانی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کی تباہی اور نقصانات کا جائزہ لینے کے



لئے ضلع کی سطح پر130ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان ٹیمو ں میں محکمہ زراعت ، محکمہ باغبانی اور محکمہ مالگذاری کے عہدیداران شامل ہیں ۔ان ٹیموں کی رپورٹیں موصول ہونے پر ہی فصلوں کی تباہی کے ہوئے نقصانات کا قطعی اندازہ ہوگا۔ تاہم ابتدائی رپورٹوں کے مطابق گلبرگہ ضلع میں فصلوں کی تباہی سے81.72کروڑ کے نقصانات ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جاریہ ہفتہ ہوئی طوفانی بارش کے نتیجہ میں ہوئے نقصانات اور مکانوں کے جزوی و مکمل انہدام کے متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت نے 4کروڑ روپئے جاری کئے ہیں ۔ اس رقم سے گلبرگہ ضلع کے ہر رکن اسمبلی کو40لاکھ روپیوں کے حساب سے کل 3.60کروڑ روپیوں کی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.